22 جولائی ، 2012
اسلام آباد … وزیراعظم راجا پرویز اشرف سے وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔وزیراعظم ہاوٴس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں فاٹا میں مقامی حکومتوں اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے قانونی امور پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم اور وفاقی وزیر قانون کے درمیان ملاقات میں بجلی اور گیس چوری کی روک تھام کیلئے مسودہ قانون پر بھی بات چیت کی گئی۔