22 جولائی ، 2012
پیانگ یانگ …اپنے والد کے بعد شمالی کوریا کے سربراہ منتخب ہونے والے کم جونگ اَن کو مسلح افواج کا نیا مارشل منتخب کرلیا گیا۔کئی ہفتوں تک افواج میں ہونے والی تنظیم نو کے بعد اس فیصلے کو کھلے دل سے خوش آمدید کہا گیا اور باقاعدہ تقریب میں مسلح افواج نے روایتی رقص پیش کرتے ہوئے اس چناؤ پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔مسلح افواج کے آئینی سربراہ منتخب ہونے کے بعد کم جونگ اَن کے اعزاز میں ہونے والی اس تقریب میں مرد و خواتین پر مشتمل مسلح افواج کے ہزاروں ہراول دستوں کے فوجی دارالحکومت پیانگ یانگ کے مرکزی چوراہوں پر نکل آئے اور ملٹری یونیفارم میں والہانہ انداز میں رقص کرتے دکھائی دیئے۔