دنیا
22 جولائی ، 2012

چین میں بارش اور سیلاب، 10 افراد ہلاک، 50 ہزار سے زائد بے گھر

چین میں بارش اور سیلاب، 10 افراد ہلاک، 50 ہزار سے زائد بے گھر

بیجنگ … چین کے دارالحکومت بیجنگ میں طوفانی ہواوٴں اور شدید بارش کے باعث 10 افراد ہلاک اور 50 ہزار سے زائد بے گھر ہوگئے۔ دارالحکومت بیجنگ میں 60 سالوں کے دوران سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ دارالحکومت بیجنگ میں طوفانی ہواوٴں اور تیز بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک ہوگئے ۔ طوفانی ہواؤں اور تیز بارش سے کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔ دارالحکومت بیجنگ کے ڈسٹرکٹ فنگ شان میں 18 انچ بارش ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں 50 ہزار سے زائد افراد گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے۔ دارالحکومت کی کئی سڑکوں پر ایک میٹر تک پانی کھڑا ہوا جبکہ 500 پروازوں کی روانگی منسوخ کر دی گئی جس سے 80 ہزار مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں۔

مزید خبریں :