دنیا
Time 15 مارچ ، 2018

افریقی ملک روانڈا کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد

مشرقی افریقی ملک روانڈا کے دارالحکومت کِگلی کی مساجد میں لاؤنڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ دن میں 5 مربتہ لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے سے کِگلی کے ضلع نیاروگینگ کے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

خیال رہے کہ نیاروگینگ ضلع روانڈا میں سب سے زیادہ مساجد والا علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔

مسلم ایسوسی ایشن کے ایک اہلکار نے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اذان کے وقت لاؤڈ اسپیکر کی آواز کم بھی کی جا سکتی تھی۔

دوسری جانب روانڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ مسلم کمیونٹی کو لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

نیاروگینگ ضلع کے ایک سرکاری اہلکار کا کہنا ہے کہ میں نے دیکھا ہے کہ مسلم کمیونٹی نے اس پابندی پر عمل درآمد شروع کردیا ہے اور اس فیصلے نے ملسمانوں کو نماز کے اوقات میں مساجد میں جا کر عبادت کرنے سے نہیں روکا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ روانڈا میں عمارتوں سے متعلق قوانین اور شور شرابے کے باعث 700 کلیساؤں کو بند کر دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :