پاکستان
03 فروری ، 2012

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری اور بارش کا سلسلہ جاری

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری اور بارش کا سلسلہ جاری

کوئٹہ … کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ژالہ باری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئٹہ شہر اورگرد ونواح میں دوپہر سے ہلکی بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری رہا، تاہم رات کو موسلا دھار بارش شروع ہوگئی جس سے شہر جل تھل ہوگیا اور نکاسی آب کا نظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے کئی شاہراہوں پر نالیوں کا پانی بہتا رہا۔ کوئٹہ کے علاوہ مستونگ، بولان، قلات، خضدار، پنجگور، سبی اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں آئندہ 12 گھنٹے کے دوران بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :