پاکستان
03 فروری ، 2012

مالی امدادکی بحالی سے کالعدم تنظیمیں متحرک ہوگئیں، انٹیلی جنس رپورٹ

مالی امدادکی بحالی سے کالعدم تنظیمیں متحرک ہوگئیں، انٹیلی جنس رپورٹ

کراچی … خفیہ اداروں کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی امداد کی بحالی سے کالعدم تنظیمیں متحرک ہوگئیں، کئی تنظیموں نے بینکوں میں نئے ناموں سے اکاوٴنٹس کھول لئے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق خفیہ اداروں کی جانب سے مرتب کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کالعدم تنظیمیں مالی امداد کی بحالی سے دوبارہ متحرک ہوگئی ہیں اور کئی تنظیموں نے بینکوں میں نئے ناموں سے اکاوٴنٹس بھی کھول لئے ہیں، کالعدم تنظیموں کو ملک اور بیرون ملک سے بھی امداد مل رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسی تنظیمیں بھی ہیں جو بظاہر سماجی کاموں میں مصروف ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم جیش محمد، تحریک اسلامی نے نئے ناموں سے اکاونٹ کھولے جبکہ کالعدم غازی فورس، حزب التحریر اور جمعیت الفرقان نے دوبارہ اکاوٴنٹس کھول لئے ہیں، کالعدم ملت اسلامیہ پاکستان اور خیر النساء انٹرنیشنل ٹرسٹ بھی اکاوٴنٹ کھولنے والی تنظیموں میں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کالعدم تنظیموں نے ملکی و غیرملکی کرنسی میں اکاوٴنٹس کھلواکر استعمال شروع کردیا ہے، ہنڈی سے پیسے بھجوانے کی حکومتی نگرانی کے باعث کالعدم تنظیموں کی جانب سے بینک اکاوٴنٹس کا طریقہ کار اپنایا گیا۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے افراد بینکس میں مختلف ناموں سے اکاوٴنٹس کھلوا رہے ہیں۔

مزید خبریں :