Time 31 مارچ ، 2018
پاکستان

مارگلہ کے جنگلات میں لگی آگ پر مکمل قابو پالیا گیا


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں مارگلہ کی پہاڑیوں کے جنگلات میں لگی آگ پر مکمل قابو پالیا گیا۔

اسلام آباد میں مارگلہ کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری تھیں جس میں پاک فضائیہ اور آرمی کے ہیلی کاپٹرز نے بھی حصہ لیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق پہاڑوں پر لگی آگ پر 100 فیصد قابو پالیا گیا ہے اور بڑےحصےپرآگ لگنے کے باوجودکسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پاک فوج، بحریہ، فضائیہ اور کیبنٹ ڈویژن نے بروقت تعاون کیا، اداروں کے تعاون سے آگ کے باوجود جانی نقصان سے محفوظ رہے۔

این ڈی ایم اے نے آپریشن پر کیبنٹ ڈویژن اور افواج پاکستان کے بروقت تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

این ڈی ایم اے کا کہناہےکہ فی الحال آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان گلوبل وارمنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے موسموں میں شدت آگئی ہے، مارگلہ کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے پاکستان میں جنگلات کے سکڑنے کی رفتار مزید تیز ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :