پاکستان
Time 05 اپریل ، 2018

اب زرداری بھی کہےگا مجھے کیوں نکالا اور پھر سے جیل میں کیوں ڈالا، عمران خان


چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے اب آصف زرداری کی باری ہے اور اب آصف زرداری بھی کہیں گے کہ مجھے کیوں نکالا اور پھر سے کیوں جیل میں ڈالا۔

نوابشاہ میں تحریک انصاف کی ممبر سازی مہم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ابھی حال ہی میں بلوچستان کا دورہ کر کے آیا ہوں اور سندھ کے حالات بلوچستان سے بھی بدتر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے حالات خراب ہونے کی وجہ سب سے بڑی بیماری آصف زرداری ہیں کیونکہ یہ لوگ پولیس کے ذریعے انتقامی کارروائی کر کے لوگوں پر ظلم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں ہمارا ایک بھی مخالف یہ نہیں کہہ سکتا کہ اسے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’آصف زرداری کا بھٹو فیملی سے تعلق ایسا ہی ہے جیسا کیپٹن صفدر کا شریف فیملی سے ہے‘۔

انہوں نے آصف زرداری کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ’تمھارے علاقے سے تحریک کا آغاز کر رہا ہوں، اب تیار ہو جاؤ کیونکہ پنجاب میں تو ایک شخص روتا پھر رہا ہے کے مجھے کیوں نکالا اور اب تم بھی کہو گے کہ مجھے کیوں نکالا اور پھر سے جیل میں کیوں ڈالا‘۔

عمران خان نے کہا کہ ایک فرعون پنجاب میں بیٹھا ہے اور ایک فرعون سندھ میں ہے، ان فرعونوں کامقابلہ کرکےدکھاوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ لمبی اندھیری رات ختم ہونے والی ہے اور نئی روشن صبح آنے والی ہے۔


مزید خبریں :