Time 06 مئی ، 2024
پاکستان

سندھ حکومت کا 10 مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیاں ضبط کرنے کا فیصلہ

شرجیل میمن نے کہا کہ جن رجسٹرڈ گاڑیوں نے ٹیکس ادا نہیں کیا ہوگا ان پر چالان کیا جائے گا— فوٹو: فائل
شرجیل میمن نے کہا کہ جن رجسٹرڈ گاڑیوں نے ٹیکس ادا نہیں کیا ہوگا ان پر چالان کیا جائے گا— فوٹو: فائل

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے 10 مئی کے بعد غیر  رجسٹرڈ گاڑیاں تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر  شرجیل میمن کا  پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ 10 مئی کے بعد محکمہ ایکسائز غیر رجسٹرڈ گاڑیاں اپنی تحویل میں لے لے گا۔

انہوں نے کہا کہ 10 مئی سے سندھ بھر میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے جارہے ہیں، کسی کو بھی سڑک پر غیر رجسٹرڈ گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ تقریباً 44 ہزار نمبر پلیٹس محکمے میں رکھی ہیں جو لوگ لے کر نہیں گئے،  ان تمام نمبرز کی سیریز اخبار میں شائع کرائی جائے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ جن رجسٹرڈ گاڑیوں نے ٹیکس ادا نہیں کیا ہوگا ان پر چالان کیا جائے گا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ قانون بنا رہے ہیں کہ کوئی گاڑی شو روم سے اس وقت تک نہ نکلے جب تک رجسٹرڈ نہ ہو۔

مزید خبریں :