Time 21 اپریل ، 2018
کھیل

ساؤتھ ایشین جوڈو چیمپئن شب: پاکستان نے 2 سونے اور 2 چاندی کے تمغے اپنے نام کرلیے

نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں جاری ساؤتھ ایشین جوڈو چیمپئن شپ کے پہلے روز پاکستانی ایتھلیٹ چھائے رہے۔

پاکستان کے شاہ حسین شاہ اور قیصر خان آفریدی نے سونے جب کہ مریم اور حمیرا نے چاندی کے تمغے اپنے نام کیے۔

اولمپیئن باکسر حسین شاہ کے صاحبزادے شاہ حسین شاہ نے 100 پلس مقابلے میں کامیابی سے اعزاز کا دفاع کیا اور فائنل میں سری لنکن کھلاڑی کو زیر کرکے سونے کا تمغہ جیتا۔ 

دوسرا گولڈ میڈل قیصر خان آفریدی نے 90 مائنس کیٹیگری میں نیپالی جوڈو کاز کو شکست سے دوچار کر کے حاصل کیا جو ان کا پہلا انٹرنیشنل گولڈ میڈل ہے۔

خواتین کے ایونٹ میں پاکستان کی حمیرا عاشق اور مریم نے اپنی اپنی کیٹگریز میں فائنل کے لیے کوالیفائی کیا لیکن دونوں کھلاڑی فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں کو زیر نہ کر سکیں اور یوں دونوں کے حصے میں چاندی کے تمغے آئے۔

مزید خبریں :