25 جولائی ، 2012
نئی دہلی…بھارت کے نومنتخب صدر پرناب مکھر جی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس آف انڈیا ایس ایچ کپاڈیا نے پرناب مکھر جی سے حلف لیا۔ پرناب مکھر جی نے سبکدوش ہونے والی صدر پرتھیبا پاٹل کی جگہ بھارت کے تیرہویں صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔حلف بردار ی کی تقریب پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیر اعظم من موہن سنگھ ،راجیہ سبھا کے چئیرمین،لوک سبھا کی اسپیکر،وزرا،ارکان پارلینٹ،سفرااور اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔