13 جنوری ، 2012
کوئٹہ…بلوچستان کے شمالی علاقوں میں آج شام سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافے ہوجائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت صوبے کے شمالی علاقوں میں آج صبح سے موسم ابرالود ہے اور جمعہ کی شام سے شمالی بلوچستان میں وقفہ وقفہ سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے یہ سلسلہ دو سے تین روز تک جاری رہے گا۔ آج صبح ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق وادی کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4ڈگری سینٹی گریڈ ، ژوب میں صفر دالبندین میں تین ،نوکنڈی میں2 ، سبی میں دو، ،بارکھان اور پنجگور میں4،خضدار5،لسبیلہ12،پسنی16،جیوانی18اور گوادر میں کم سے کم 16سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران کوئٹہ،قلات اورڑوب ڈویڑن میں موسم ابرآلودجبکہ مکران،نصیرآباد، سبی ڈویڑن میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔