پاکستان
04 فروری ، 2012

نجی شعبے کے تعاون سے چلنے والی بزنس ٹرین کراچی پہنچ گئی

نجی شعبے کے تعاون سے چلنے والی بزنس ٹرین کراچی پہنچ گئی

کراچی… وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے جدید سہولتوں سے آراستہ ٹرین کا افتتاح ہونے کے بعد لاہور سے کراچی کے لیے چلنے والی پہلی بزنس ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچ گئی ہے۔ ملک میں نجی شعبے کے تعاون سے چلائی جانے والی یہ بزنس ٹرین حیرت انگیز طور پر مقررہ وقت سے 15منٹ پہلے کراچ پہنچ گئی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز دوپہر ساڑھے تین بجے یہ ٹرین لاہور سے کراچی کے لئے روانہ ہوئی تھی اور آج صبح10بجے کراچی پہنچنا تھا۔ کراچی کینٹ اسٹیشن آمد پر ریلوے کے ملازمین نے پھولوں کے ہار کے ساتھ استقبال کیا۔ جی ایم ریلویز نے بھی ٹرین میں لاہور سے کراچی تک سفر کیا۔ کراچی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بزنس ٹرین کے کامیاب سفر پر عملے کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ بزنس ٹرین آئندہ ترقی کی راہ ہموار کرے گی۔

مزید خبریں :