رواں سال کیلئے زکوٰۃ کا نصاب جاری کردیا گیا

زکوٰة کٹوتی کیلئے نصاب 39 ہزار198 روپے مقرر کیا گیا ہے، ڈھائی فیصد کے حساب سے رقم صرف سیونگ اکاؤنٹس سے ہی منہا ہوگی، اسٹیٹ بینک — فوٹو: فائل

وزارت مذہبی امور اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری کردیا۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے رواں سال زکوة کا نصاب جاری کردیا ہے جس کے تحت زکوٰة کٹوتی کے لیے نصاب 39 ہزار198 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم رمضان کو تمام بینکس سیونگ اکاؤنٹ سے زکوٰة کٹوتی کریں گے، رواں سال سیونگ اکاؤنٹس سے 39198 روپے یا اس سے زائد رقم پر 2.5 فیصد کی شرح سے زکوٰة کاٹی جائے گی۔

مرکزی بینک کے مطابق زکوٰة صرف سیونگ اکاؤنٹس سے ہی منہا کی جائے گی، کرنٹ اکاؤنٹ اور غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس سے زکوٰة کی رقم مہنا نہیں ہوگی۔

مزید خبریں :