16 مئی ، 2018
قصور: صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں پولیس نے ایک 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں اس کے سگے باپ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) انویسٹی گیشن قصور قدوس بیگ نے اسپتال میں متاثرہ لڑکی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ 14 سالہ لڑکی کے نانا کی درخواست پر تھانا بی ڈویژن میں مقدمہ درج کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں متاثرہ لڑکی کا باپ، چچا اور ایک ہمسایہ شامل ہے۔
ایس پی قصور کے مطابق ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رواں برس جنوری میں قصور کی 7 سالہ بچی زینب کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔