حسن ابدال کے قریب ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

مسافر وین اسلام آباد سے بٹگرام جارہی تھی، ذرائع موٹر وے پولیس۔

راولپنڈی: صوبہ پنجاب کے شہر حسن ابدال کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ برہان انٹرچینج کے قریب پیش آیا، زخمیوں کو حسن ابدال اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مسافر وین اسلام آباد سے بٹگرام جارہی تھی۔

مزید خبریں :