دنیا
25 جولائی ، 2012

گیارہ سالہ بچہ برطانوی سیکورٹی سسٹم کو جل دیکر طیارے میں سوار

گیارہ سالہ بچہ برطانوی سیکورٹی سسٹم کو جل دیکر طیارے میں سوار

مانچسٹر…برطانیہ میں اولمپک کے حوالے سے غیر معمولی سیکورٹی اور دوسرے ملکوں پر سیکورٹی میں تساہل برتنے کے الزامات کے تناظر میں ایک اہم واقعہ اس وقت پیش جب گزشتہ روز ایک گیارہ سالہ برطانوی لڑکابورڈنگ پاس، ٹکٹ اور بغیر پاسپورٹ روم جانے والی ایک پرواز کے لیے جہاز میں سوار ہوگیا۔بعد ازاں جب پرواز شروع ہوئی تو مسافروں کو پریشانی لاحق ہوئی کہ یہ بچہ کس ہے۔ادھر برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بچہ گھر سے بھاگا ہوا ہے اور اسے گھر پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔جبکہ ترجمان مانچسٹر ایئر پورٹ نے کہا ہے کہ ہم نے واقعے کی تحققات شروع کردی ہے اور کچھ اسٹاف کو معطل بھی کردیا گیا ہے، بچے کو سیکورٹی پوائنٹ اور بورڈنگ گیٹ پر بھی چیک نہیں کیا گیا،وہ مختلف سکیورٹی چیکس سے گزرا مگر کسی نے اس سے کاغذات کے متعلق نہیں پوچھا۔واضح رہے کہ یہ بچہ گزشتہ روز مختلف افراد کے ساتھ ملکر ٹرمینل ون پار کرگیا تھا۔



مزید خبریں :