پاکستان
04 فروری ، 2012

افغان امن عمل میں پیشرفت کیلئے گیلانی پیر کو قطر جائینگے

افغان امن عمل میں پیشرفت کیلئے گیلانی پیر کو قطر جائینگے

کراچی …رفیق مانگٹ…پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی افغان طالبان کے ساتھ امن عمل پر قطر کے حکومتی رہنماوٴں سے بات چیت کے لئے پیر کو دوحہ جائیں گے۔ امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے خبر رساں اد ارے کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان وزیرا عظم آئندہ ہفتے خلیجی ریاست قطر کا دورہ کریں گے جہاں وہ حکومتی رہنماوٴں سے افغان طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے متعلق بات چیت کریں گے۔رپورٹ کے مطابق طالبان جنگ جووٴں نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ امن بات چیت میں پیش رفت کیلئے قطر میں سیاسی دفتر قائم کر رہے ہیں۔آج پاکستان کے وزیر اعظم یو سف رضا گیلانی کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم پیر کو قطر جائیں گے جہاں وہ حکومت کے ساتھ امن عمل پر بات چیت کریں گے۔ اخبار کے مطابق دس سالہ افغان جنگ کے خاتمے کی پیش قدمی میں پاکستان اہم کھلاڑی ہے ، اور کہا جاتا ہے کہ عسکریت پسندوں کے اہم رہنما پاکستان میں جائے پناہ لیے ہوئے ہیں۔ ملک کی سیکورٹی فورسز پر عسکریت پسندوں کے ساتھ روابط کا الزام لگا یا جاتا ہے جو انہیں مذاکرات کی میز پر لانے میں مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔

مزید خبریں :