پاکستان
13 جنوری ، 2012

چیچہ وطنی :پسند کی شادی کرنیوالے لڑکے کا خاندان ظلم کا شکار

چیچہ وطنی …چیچہ وطنی میں محبت کی شادی کرنے والے نوجوان کی والدہ نے الزام لگایا ہے کہ لڑکی کے ورثا نے نہ صرف اس کے بیٹے اور بہو کی زندگی تنگ کر دی ہے بلکہ ان کے خاندان پر بھی ظلم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں۔لاہور میں جیو نیوز کے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے چیچہ وطنی کی زیب النساء کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اس کے بیٹے اور محلے کی ایک لڑکی نے پسند کی شادی کر لی۔ اس کا بیٹا اپنی بیوی کو لے کر غائب ہو گیا جس پر لڑکی کے والد اور بھائیوں نے ان کے خلاف پہلے مقدمہ درج کرایا پھر ان کے گھر میں داخل ہو کر اس کی ناک کاٹ دی۔پولیس نے مقدمہ درج کیا لیکن کارروائی نہیں کی۔ خاتون نے بتایا کہ لڑکی کے ورثا انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

مزید خبریں :