سیز فائر کی خلاف ورزی پر قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ فوٹو: فائل 

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔

گزشتہ روز ایل اوسی کے چری کوٹ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہری محمد شکیل شہید ہو گیا تھا۔

 پاکستان نے سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارت کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قائم مقام ڈی جی ساوتھ ایشیاء و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے احتجاج ریکارڈ کروایا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور بھارت رواں برس اب تک 1100 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرچکا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی سرحدی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزی کے باعث اب تک 29 شہری شہید اور 117 زخمی ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :