پاکستان
Time 30 اپریل ، 2024

ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی فی الحال میں نے سیاست چھوڑ دی: شیریں مزاری

ہم روز انسداد دہشتگردی عدالت میں کیس بھگتنے آتے ہیں اور ایسا لگتا ہے صرف پی ٹی آئی والے دہشتگرد ہیں: سابق وزیر کی میڈیا سے گفتگو/ اسکرین گریب
ہم روز انسداد دہشتگردی عدالت میں کیس بھگتنے آتے ہیں اور ایسا لگتا ہے صرف پی ٹی آئی والے دہشتگرد ہیں: سابق وزیر کی میڈیا سے گفتگو/ اسکرین گریب

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہےکہ وہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتیں فی الحال میں نے سیاست چھوڑ دی ہے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ہم روز انسداد دہشتگردی عدالت کیس میں بھگتنے آتے ہیں اور ایسا لگتا ہے صرف پی ٹی آئی والے دہشتگرد ہیں۔

پی ٹی آئی میں واپسی  کے حوالے سے سوال پر جواب دیتے ہوئے  شیریں مزاری نے کہا کہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی فی الحال میں نے سیاست چھوڑ دی ہے۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں، حکومت میں بیٹھے لوگ شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :