پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بحال کردیا گیا، ذرائع

فوٹو/ فائل

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بحال کردیا۔

سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت خصوصی عدالت کررہی ہے جس نے ان کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کا حکم بھی دے رکھا ہے۔

سابق صدر کے کاغذات نامزدگی سے متعلق سپریم کورٹ بھی کیس کی سماعت کررہی ہے اور عدالت عظمیٰ کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود پرویز مشرف پیش نہیں ہوئے۔

پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ان کےمؤکل آنا چاہتے ہیں لیکن شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک ہونے کی وجہ سےنہیں آسکتے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارت داخلہ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بحال کردیاہے اور ان کے پاسپورٹ کی بحالی سے متعلق بھی غور کیاجارہا ہے۔

مزید خبریں :