Time 18 جون ، 2018
پاکستان

کراچی:سینڈز پٹ ساحل پر ڈوبنے والے دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں

اسام کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد جبکہ فراز فیڈرل بی ایریا کا رہائشی تھا—۔ فوٹو/ جیو نیوز 

کراچی کے ساحل سینڈز پٹ پر ڈوبنے والے 19 سالہ نوجوان فراز  اور 22 سالہ اسامہ کی لاشیں پیر کی صبح نکال لی گئیں۔

واضح رہے کہ دونوں نوجوان گزشتہ روز عید الفطر کے دوسرے دن پکنک منانے سینڈز پٹ کے ساحل پر گئے تھے۔

اسامہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد جبکہ فراز فیڈرل بی ایریا کا رہائشی تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کینجھر جھیل میں بھی پکنک کے لیے آنے والے دو افراد ڈوب کر ہلاک ہوئے تھے۔

مرنے والوں میں سے ایک کا تعلق کراچی اور ایک کا چترال سے تھا۔


مزید خبریں :