پاکستان
26 جولائی ، 2012

چینی کونسل خانہ کے قریب دھماکے کے الزام میں4افرادزیر حراست

چینی کونسل خانہ کے قریب دھماکے کے الزام میں4افرادزیر حراست

کراچی…کراچی میں چائنیز کونسل خانے میں ہونے والے دھماکے کے الزام میں کراچی اور بلوچستان میں کارروائی کر کے 4 ملزمان کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے 23جولائی کو کلفٹن کے علاقے میں ہونیو الے چائنیز کونسل خانے میں دھماکے کے بعد رات میں لانڈھی کے علاقے گلستان کالونی سے ایک شخص خلیل احمد کو گرفتار کیا تھا جس کی نشاندہی پر مزید ایک آدمی کو بلدیہ ٹاوٴن سے گرفتار کیا گیا ۔ حساس اداروں نے بلوچستان میں چھاپے مار کر مزید دو افراد کو گرفتار کیا جن کی ابتدائی شناخت فیض اللہ اور ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے جنھیں نامعلوم مقام پر منتقل کر کے ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :