Time 03 جولائی ، 2018
پاکستان

امریکا دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتا ہے، امریکی نائب معاون وزیر خارجہ

امریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام اور افواج کی قربانیوں کو سراہتا ہے، ایلس ویلز—تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر۔

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز سے ملاقات ہوئی جس میں خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ مقصد کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے کے مطابق ایلس ویلز نے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام اور افواج کی قربانیوں کو سراہتا ہے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کے امور اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے متعلقہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ مقصد کے عزم کا اعادہ جبکہ اس سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ ملاقات میں مختلف سطحوں پر رابطےجاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید خبریں :