پاکستان
27 جولائی ، 2012

حکومت کی مدت میں توسیع کیلئے حالات سازگار نہیں ، فضل الرحمن

حکومت کی مدت میں توسیع کیلئے حالات سازگار نہیں ، فضل الرحمن

اسلام آباد…مولانافضل الرحمان کاکہناہے کہ موجودہ حکومت کی مدت میں توسیع کے لئے حالات سازگار نہیں ۔ پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ انہیں فاروق ستار نے رابطہ کر کے انہیں کل ملاقات کیلئے کہاہے، اِس کاایجنڈاکیاہوگا؟معلوم نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ تصادم ہمیشہ دو طرفہ ہوتا ہے اور تصادم جب بھی ہوا نقصان سیاستدانوں کا ہوا۔اُن کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر سیاستدانوں کے کارٹون بنائے جاتے ہیں ، کبھی کسی جج یا جنرل کا کارٹون نہیں بنایا گیا ،اپنے بڑوں کامذاق اُڑانے والی قوم ختم ہوجاتی ہے۔

مزید خبریں :