Time 10 جولائی ، 2018
پاکستان

ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کے سربراہ 25جولائی تک معطل

— جیو نیوز فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے پیش نظر بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کو 25جولائی تک معطل کر دیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے سربراہان کی معطلی کا اقدام الیکشن کوشفاف بنانے کے لیے کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھرکے تمام میئرز،ڈپٹی میئرز،چیئرمین وائس چیئرمین اور کنٹونمنٹ بورڈزکے سربراہان 25 جولائی تک معطل رہیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ میٹرو پولیٹن کارپوریشنز، میونسپل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیز، یونین کونسلز کے تمام عہدے دار بھی عام انتخابات تک معطل رہیں گے۔

مزید خبریں :