عمران خان جہلم میں جلسے کے انتظامات پرفواد چوہدری سے ناراض

پارٹی کے مقامی رہنماؤں کے باہمی اختلافات کی وجہ سے جہلم میں شرکاء کی تعداد کم تھی، ذرائع—اے ایف پی فائل فوٹو۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین عمران خان گزشتہ روز جہلم میں پارٹی جلسے کے انتظامات پر فواد چوہدری سے ناراض ہیں۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے مقامی رہنماؤں کے باہمی اختلافات کی وجہ سے جہلم میں شرکاء کی تعداد کم تھی۔

این اے 67 جہلم سے فواد چوہدری تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ہیں۔

جلسے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کی متعدد کرسیاں خالی تھیں جبکہ صرف اسٹیج کے قریب والے مقام پر ہی لوگ موجود تھے۔

جلسے کے بعد فواد چوہدری نے کہا تھا کہ جہلم کے لوگ ہم سے مایوس نہیں، ہزاروں لوگوں کو جلسہ گاہ کے باہر انتظارکرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ جہلم جلسے میں ہمارے امیدوار بھی وقت پرنہیں پہنچ سکے تھے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کامیاب جلسے کے انعقاد پر جہلم کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، شدید گرم موسم کے باوجود ہزاروں لوگ اپنے قائد سے ملنے ضمیر جعفری اسٹیڈیم آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی انتظامات کے باعث لوگوں کو کافی مشکلات جھیلنا پڑیں اور ہزاروں افراد اسٹیڈیم میں داخلے سے محروم رہے۔

مزید خبریں :