دنیا
Time 23 جولائی ، 2018

کینیڈین شہر ٹورنٹو میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی

فوٹو: بشکریہ خلیج ٹائمز

اوٹاوا: کینیڈین شہر ٹورنٹو میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے جب کہ حملہ آور بھی مارا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ویب سائٹ کےمطابق ٹورنٹو میں اتوار کی رات 10 بجے مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے جب کہ حملہ آور بھی مارا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والوں میں ایک لڑکی بھی شامل ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق مسلح شخص نے واقعے میں چھوٹی ہاتھ کی پستول استعمال کی اور اس نے مرنے سے پہلے پولیس پر بھی فائرنگ کی۔

واقعے کے بعد پولیس اور دیگر ریسکیو اداروں نے مشرقی ٹورنٹو میں واقعے فوڈ اسٹریٹ کےاطراف مکمل ناکہ بندی کردی۔

مزید خبریں :