Time 30 جولائی ، 2018
پاکستان

نوازشریف کا معائنہ کرنیوالے میڈیکل بورڈ کے سربراہ کو دل کا دورہ

ڈاکٹر اعجاز قدیر کو پہلے بھی ہارٹ اٹیک ہوچکا ہے: ذرائع_فوٹو/ فائل

اسلام آباد: میاں نوازشریف کا معائنہ کرنے والے پمز کے پانچ رکنی میڈیکل بورڈ کے سربراہ کو دل کا دورہ پڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کا معائنہ کرنے والی پمز کی پانچ رکنی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر اعجاز قدیر کی گزشتہ رات اچانک طبعیت بگڑ گئی جس پر انہیں کارڈیک سینٹر منتقل کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈاکٹر اعجاز قدیر عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور انہیں دل کا دورہ پڑا ہے جس پر ان کا کارڈیک سینٹر میں علاج جاری ہے۔

ذرائع کےمطابق ڈاکٹر اعجاز کو اس سے پہلے بھی دل کا دورہ پڑ چکا ہے اور انہیں دو اسٹنٹ بھی ڈل چکے ہیں۔

مزید خبریں :