سوشل میڈیا پر ’کی کی چیلنج‘ کے چرچے، آخر یہ ہے کیا؟

’کی کی چیلنج‘ میں چلتی ہوئی گاڑی کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ گانے ’اِن مائے فیلنگز‘  پر رقص کرنا ہوتا ہے—.فوٹو/ بشکریہ سوشل میڈیا

سوشل میڈیا ایک ایسی مارکیٹ ہے، جہاں آئے روز کوئی نہ کوئی نئی چیز یا رجحان سامنے آتا رہتا ہے اور اب تیزی سے مقبول ہوتا ’کی کی چیلنج‘ بھی نوجوانوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے جو بظاہر تو تفریحی معلوم ہوتا ہے، لیکن اس کے نقصانات بھی ہیں۔

’کی کی چیلنج‘ میں چلتی ہوئی گاڑی کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ گانے ’اِن مائے فیلنگز‘ (In My Feelings) پر رقص کرنا ہوتا ہے، جبکہ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا دوسرا کوئی ساتھی ویڈیو بنا رہا ہوتا ہے۔

جب ’کی کی چیلنج‘ کامیابی سے مکمل ہوجاتا ہے تو  اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جاتی ہے اور دوسرے ساتھی کو ’ٹیگ‘ کرکے اس چیلنج کو آگے بڑھایا جاتا ہے۔


متعدد نوجوان ’کی کی چیلنج‘ کا تجربہ کرکے اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں لیکن جہاں یہ تفریح کا باعث ہے، وہیں اس کی وجہ سے حادثات اور دیگر واقعات بھی رونما ہورہے ہیں۔






















'کی کی چیلنج' کے دوران گاڑی کے حادثے، سڑک پر چلتی ہوئی گاڑی کے ساتھ رقص کرتے ہوئے لوگوں کے کھمبوں سے ٹکرا جانے یا ٹریفک کی روانی میں خلل پڑنے جیسی شکایات موصول ہورہی ہیں جس پر دنیا کے مختلف علاقوں میں اس کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے۔

خصوصاً بھارتی شہر احمدآباد میں اس چیلنج پر پابندی کے ساتھ ساتھ خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ بھی عائد کیا جارہا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر آگاہی مہم بھی شروع کی گئی ہے کہ کچھ چیلنجز خطرناک بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔


پاکستان میں بھی اس چیلنج کے چرچے ہیں اور متعدد افراد سمیت اسٹارز بھی اس کی لپیٹ میں ہیں۔

اداکار اظفر رحمان نے بھی گانے ’اِن مائے فیلنگز‘ پر چلتی ہوئی گاڑی کے سامنے رقص کیا اور پھر گاڑی میں بیٹھ گئے بعد ازاں انہوں نے اداکار عثمان خالد کو اپنی فنکاری دکھانے کا چیلنج دیا۔


سوشل میڈیا پر کوئی ٹرینڈ مقبول ہو اور اس پر مزے مزے کی میمز نہ بنیں، ایسا تو ممکن ہی نہیں۔آئیے ان میمز پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔











































کچھ لوگوں نے 'کی کی چیلنج' کو کراچی میں کرنے کے نقصانات سے بھی 'آگاہ' کیا۔



مزید خبریں :