Time 05 اگست ، 2018
پاکستان

کراچی میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے10 سالہ بچی جاں بحق


کراچی میں موٹر سائیکل پر جارہی بچی کے گلے میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے وہ جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 10 سالہ بچی طیبہ بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر غریب آباد انڈرپاس کے قریب سے گزر رہی تھی کہ یہ واقعہ پیش آیا۔

بچی کے بھائی کا الزام ہے کہ جائے وقوعہ سے قریب واقع غیر قانونی منڈی کی وجہ سے ایمبولینس تاخیر سے پہنچی۔

پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے، بچی کے اہلخانہ سے بھی بات کی جائے گی۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ڈور کی سمت سے تعین کیا جائے گا کہ ملزمان کس جانب ہوسکتے ہیں۔

مزید خبریں :