پاکستان
04 فروری ، 2012

عدالتوں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، عوام سپریم کورٹ کیساتھ ہیں، جاوید ہاشمی

عدالتوں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، عوام سپریم کورٹ کیساتھ ہیں، جاوید ہاشمی

ملتان . . . . . تحریک انصاف پاکستان کے سینئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ آج عدالتوں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، لیکن انہیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ سپریم کورٹ کے ساتھ 18 کروڑ عوام بھی ہیں۔ ملتان میں تحریک انصاف یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں آمر بیٹھے ہوئے ہیں جو اب مافیا بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی مافیا ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے، سیاستدان خود تو امیر ہوگئے ہیں لیکن عوام غریب سے غریب تر ہوتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کو چور کہنے والے سب لٹیرے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ اب بدقسمتی کا دور ختم ہوگا اور قسمت کا سورج طلوع اور سچ کا پرچم بلند ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ڈرون حملوں سے ملک کی جان چھوٹ جائے گی۔

مزید خبریں :