عیدالاضحیٰ 22 اگست کو ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


لاہور: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 12 اگست کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، جبکہ عیدالاضحیٰ 22 اگست کو ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ (11 اگست) کی دوپہر کو چاند کی پیدائش ہونا شروع ہو جائے گی، جس کے بعد قومی امکانات ہیں کہ 12 اگست کو ذوالحج کا چاند نظر آجائے۔

اس طرح ٹھیک دس دن بعد یعنی 22 اگست کو عیدالاضحیٰ  ہونے کا امکان ہے۔

عید الاضحیٰ ذوالحج کی 10 تاریخ کو منائی جاتی ہے، اس دن مسلمان حج بھی کرتے ہیں جبکہ سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا فریضہ بھی سرانجام دیتے ہیں۔

مزید خبریں :