Time 10 اگست ، 2018
پاکستان

کراچی میں بھتہ خور پھر سرگرم، وصولی کیلئے واٹس ایپ کے استعمال کا انکشاف


کراچی: شہر میں بھتہ خور دوبارہ سے سرگرم ہونے لگے اور اس بار ان کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا انکشاف ہواہے۔

لیاری گینگ وار کے کارندوں نے بھتہ طلب کرنے کا نیا طریقہ نکال ڈھونڈ لیا ہے جس میں اولڈ سٹی ایریا کے ایک تاجر کو گینگ وار کے کارندوں نے واٹس ایپ کے ذریعے آڈیو پیغام بھیج کر بھتے کی رقم طلب کی اور بھتہ ادا نا کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی ہے۔

بھتہ خوروں نے اس بار محتاط رہتے ہوئے غیر ملکی نمبر استعمال کیا ہے جب کہ واٹس ایپ پیغام میں کہا گیا ہےکہ ’پیار سے نہیں مانو گے تو گھر میں دری بچھادیں گے، تم چاہ رہے ہو کوئی نقصان ہو، تم چاہ رہے ایک آدھ کی دری بچھے تم لوگ کے یہاں‘۔

ملزمان کا جب ایک دھمکی آمیز پیغام سے کام نہیں بنا تو اس کے دوسرے ساتھی نے تاجر کو ایک اور پیغام بھیجا اور کہاکہ ’بات سن تیرا شجرہ پورا ہمارے پاس ہے، ابھی تک تیرے کو سمجھارہے ہیں، تیرے کو سمجھ نہیں آرہی، اب تیرے کو دوسرے طریقے سے سمجھائیں گے‘۔

بھتے کا مطالبہ کرنے والوں کا تعلق لیاری گینگ وار کے فیصل پٹھان گروہ سے ہے اور تاجر نے بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو صورتحال کے حوالے سے مطلع کردیاہے جب کہ آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

مزید خبریں :