Time 15 اگست ، 2018
پاکستان

بہاول نگر میں نوجوان پر زمیندار کے ملازمین کا بدترین تشدد

بہاول نگر: بہاول نگر میں ایک نوجوان کو مقامی زمیندار کے ملازمین نے کھاد کا تھیلہ چرانے کے شبے میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

بہاول نگر کی تحصیل چشتیاں میں پیش آنے والے واقعے میں متاثرہ شخص کو زمیندار کے ملازمین نے الٹا لٹاکر جوتوں اور مکوں سے مارا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد اس مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تشدد کا شکار زاہد نے الزام لگایا ہے کہ اسے 25 روز قبل تشدد کا نشانہ بنایا گیاز ۔

زاہد کا کہنا ہے کہ جب وہ مقدمے کے اندراج کے لئے گئے تو پولیس نے مقدمہ درج کرنےسے انکار کردیا۔

پولیس کا موقف ہے کہ محمد زاہد پہلے مقدمہ درج کرانے نہیں آیا تھا۔

مزید خبریں :