پاکستان
04 فروری ، 2012

بارش اور برف باری کا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کا امکان

بارش اور برف باری کا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کا امکان

کراچی . . . . . وادی نیلم، لیپہ سمیت شمالی کشمیر اور مری گلیات میں شدید برفباری کی توقع بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے وادی نیلم، وادی لیپہ سمیت کشمیر کے شمالی حصوں اور مری، گلیات میں اتوار کے روز شدید برف باری کی پیش گوئی کی ہے، کالام ، مالم جبہ میں 2فٹ، جبکہ وادی نیلم، لیپہ، مری اور گلیات میں ایک ایک فٹ برف پڑچکی ہے۔ مری میں کل شام تک مزید ایک فٹ برف پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا حالیہ سلسلہ اسلام آباد ، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا میں اتوار کی شام تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔جبکہ کشمیر ،گلگت بلستتان میں بارش اور برف باری مزید 2 روز جاری رہے گی۔ اتوار کی شام اور رات، ایبٹ آباد اور مارگلہ کی پہاڑیوں پر بھی ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ پتن میں اب تک سب سے زیادہ32 ملی میٹربارش ہوئی۔ گڑھی دوپٹہ 25 ، مظفر آباد 24 ، راول پنڈی 23 ، بالاکوٹ 20 ، سیدوشریف 18 اور اسلام آبادمیں 15 ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی نئی شدید لہر کل شام سے بلوچستان میں داخل ہو جائے گی۔

مزید خبریں :