پاکستان
29 جولائی ، 2012

پیپلز پارٹی کو حکومت خیرات میں نہیں ملی،شرجیل میمن

کراچی… وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کو حکومت خیرات میں نہیں ملی کہ کو ئی اسے گھر بھیج دیگا۔ کراچی میں شرجیل میمن نے کہا کہ ہم عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آئے ہیں۔نواز شریف کی طرح ضیا الحق کے کندھے پر چڑھ کر نہیں آئے۔ پیپلز پارٹی کے خلا ف جتنا بھی پرو پیگنڈا کیا جا ئے عوام کے دلوں سے اس کا تعلق نکالا نہیں جا سکتا ۔شر جیل میمن نے مزید کہا کہ سازشی عنا صر کے تحت پیپلز پارٹی کے خلاف من گھڑت پروپگنڈا اور سازشیں جا ری ہیں لیکن پیپلز پا رٹی ورکر اپنی قیا دت کا دفاع کرنا جانتی ہے۔ ملک میں آخری تین ضمنی انتخا بات میں پیپلز پارٹی کی فتح سازش کرنے اور جھوٹ بولنے والوں کے منہ پر کالک ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ تحریک انصاف میچ شروع ہو نے سے پہلے ہی ریٹا ئر ہو جا ئے گی کیونکہ عمران خان کے دعوے بھی جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں :