پاکستان
29 جولائی ، 2012

گلبہار سیکٹرکے کارکن محمد خرم کا قتل شہر کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے ، رابطہ کمیٹی

 گلبہار سیکٹرکے کارکن محمد خرم کا قتل شہر کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے ، رابطہ کمیٹی

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے رابطہ کمیٹی نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر یونٹ 183کے کارکن محمد خرم کی بہیمانہ شہادت کی سخت ترین الفاظ مذمت کی ہے اور واقعہ کو شہر کا پرامن ماحول خراب کرنے کی سازش قرار دیاہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقد س مہینے جس میں اللہ تعالی ٰ اپنے بندوں پر رحمت کا نازول فرماتا ہے اس مبارک مہینے میں بھی سفاک دہشت اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے کراچی کے پر امن حالات کو خراب کرنے کیلئے گھناؤنی سازشیں کررہے تاکہ شہر میں قتل و غارت گری کا ہوادی جا سکے۔انہوں نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ قانون نفاذ کرنے والے ادارے سفاک دہشت گردوں کے سامنے خاموش تماشائی بنے ہوئے یہی وجہ ہے کہ دہشت گرد عناصر ایم کیوایم کے کارکنان و ہمدردوں اور بے گناہ معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں خرم شہید کا قتل بھی اس سلسلے کی کڑی ہے ۔انہوں نے شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت ہمدردی کاا ظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیرا علی ٰسندھ سید قائم علی شاہ ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے مطالبہ کیا کہ محمد خرم کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لیا جائے اورواقعہ میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت دی جائے اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کیلئے ٹھوس و مثبت اقدامات کئے جائیں۔دریں اثناء حق پر ست ارکان سندھ اسمبلی مقیم عالم اور طاہر قریشی نے پاکستان ریلوے ٹریک کی خستہ حالت پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اورمطالبہ کیاہے کہ ریلوے ٹریک کی تزین و آرائش اور مرمت کیلئے فی الفوراقدامات کیے جائیں۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ناقص پالیسیوں کے سبب پاکستان ریلوے شدید بحرانوں کاشکار ہے اوراہم ریلوے ٹریک توٹ پھوٹ گئے ہیں جبکہ گزشتہ چندسالوں کے دوران متعدد مسافر ٹرینیں بندکردی گئی ہیں اورباقی ماندہ ٹرینوں کو فیول کی فراہمی بھی تعطل کاشکارہے جس کے باعث مسافروں کودوران سفرشدیدمشکلات وپریشانیوں کا سامنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک جانب پاکستان ریلوے شدید بحران کاشکارہے اورتباہی کے دہانے پر کھڑی ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان سے بھارت جانیوالی تھرایکسپریس کے ریلوے ٹریک پرنٹ بولٹ ہی غائب ہیں جوکسی بھی بڑے حادثے کاسبب بن سکتے ہیں۔مقیم عالم اور طاہر قریشی نے صدرآصف علی زرداری،وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سے مطالبہ کیاکہ پاکستان سے بھارت کے ریلوے ٹریک پر نٹ بولٹ کے غائب ہونے کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اورذمہ دارعناصرکے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے۔

مزید خبریں :