Time 21 اگست ، 2018
پاکستان

کراچی: سپرہائی وے کی منڈی میں جانوروں کی قلت، قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

بیوپاریوں کا کہنا ہےکہ اس بار جانور کم لائے گئے ہیں: فوٹو/ فائل

کراچی: سپرہائی وے پر لگنی والی مویشی منڈی میں عید سے ایک دن قبل ہی جانوروں کی قلت ہوگئی۔

مویشی منڈی انتظامیہ کے مطابق اس سال ایک لاکھ 92 ہزار جانور مویشی منڈی لائے گئے جن میں سے اب تک تقریباً 20 ہزار سے بھی کم جانور باقی رہ گئے ہیں۔

مویشی منڈی میں جانوروں کی کمی کے باعث بیوپاریوں نے قیمتیں بھی بڑھا دی ہیں جس کے باعث شہری مہنگے جانورں کا شکوہ کرتے نظر آرہے ہیں۔

بیوپاریوں کا کہنا ہےکہ اس بار جانور کم لائے گئے ہیں، انتظامیہ ہمیں سہولت نہیں دے رہی، چار دن سے مویشی منڈی میں پانی نہیں آرہا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کل عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے جس مناسبت سے کراچی میں قربانی کے لیے بڑے پیمانے پر جانور لائے گئے ہیں۔

مزید خبریں :