29 جولائی ، 2012
اسلام آباد … اگلے 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ اور ہزارہ ڈویژن کے علاوہ کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواکے بالائی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے، اتوار کے روز سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہے، ڈیرہ غازیخان میں شدید گرمی اور حبس سے تنگ آئے شہریوں نے نہروں کا رخ کرلیا اور اتوار کی چھٹی نہروں میں ڈبکیاں لگاکر گزاری۔ دالبندین اور نورپور تھل ملک کے گرم ترین علاقے رہے، جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا، پشاور میں 41، اسلام آباد 38، لاہور اور کوئٹہ 37، کراچی 31 جبکہ مری میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سینٹی گریڈ رہا۔