پاکستان
29 جولائی ، 2012

عدالتیں اکیلی نہیں پوری قوم ان کے ساتھ ہے، سید منور حسن

عدالتیں اکیلی نہیں پوری قوم ان کے ساتھ ہے، سید منور حسن

لاہور … امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ عدل اور انصاف کی عدالتیں جان لیں وہ اکیلی نہیں پوری قوم ان کے ساتھ ہے، نیٹو سپلائی بحال نہیں ہونے دیں گے۔ لاہور کے علاقے گلشن راوی میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن کا کہنا تھا کہ امریکا صدر آصف زرداری اور ان کے حلیفوں کے ذریعے اپنا ایجنڈہ پورا کرنا چاہتاہے ، زرداری کو اے این پی، ایم کیو ایم اور دیگر حلیف مل گئے ہیں جن کے ذریعے ایجنڈا پورا کیا جا رہا ہے لیکن یاد رکھیں نیٹو سپلائی کو ہر ممکن صورت میں روکیں گے، خطے میں پاکستان تنہا ہوتا جا رہا ہے۔ امیر جماعت کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں قوم کاپیسہ لوٹنے والوں کا راستہ روکیں گے۔

مزید خبریں :