Time 22 اگست ، 2018
پاکستان

شہباز شریف کی اہلخانہ کے ہمراہ نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات

نواز شریف اور مریم نواز 13 جولائی کو وطن واپس آئے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا—اے ایف پی۔

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی اہل خانہ کے ہمراہ سابق وزریاعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف اور اہلخانہ کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کی خصوصی اجازت دی گئی۔

شریف فیملی کو اجازت سے متعلق دوپہر میں آگاہ کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عباسی کو سزا سنائی تھی۔

نواز شریف اور مریم نواز 13 جولائی کو وطن واپس آئے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :