22 اگست ، 2018
بلوچستان میں سونمیانی کے قریب سمندر میں ماہی گیروں کی لانچ ڈوب گئی جس کے نتیجے میں دو ماہی گیر ڈوب گئے جبکہ 12 کو بچالیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کشتی الفاتحہ ارحمان کیلئے پاک بحریہ کے آپریشن میں ڈوبنے والے12 افراد کو بچالیا گیا جبکہ دو کی لاشیں ایدھی حکام کے حوالے کردی گئی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بچنے والے افراد کو فوری طبی امداد اور خوراک فراہم کی گئی، پاک بحریہ ہرقسم کےحالات میں اہل وطن کی مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
بچائے گئے ایک ماہی گیر کے مطابق لانچ میں 22 ماہی گیر موجود تھے۔
انسپیکٹر محکمہ فشریز عبدالشکور رونجھو نے کہا کہ لانچ کراچی کے ماہی گیروں کی تھی۔