پاکستان
29 جولائی ، 2012

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات ،خاتون سمیت چھ افراد ہلاک

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات ،خاتون سمیت چھ افراد ہلاک

کراچی…کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ہلاک ہونے والوں میں سلیم اس کی بیوی رشیدہ اور بھتیجا ذیشان شامل ہیں۔ملیر میں بکرا پیڑی روڈ پر درزی کی دکان پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، درزی کو کپڑنے نہ لینے پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ۔اورنگی ٹاوٴن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔پولیس کے مطابق سپرہائی وے پر واقع سبزی منڈی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،جس کی شناخت 45 سالہ شماعیل کے نام سے ہوئی ہے،ہاکس بے مشرف کالونی میں کرکٹ میچ کے دوران فائرنگسے دو افراد زخمی۔بلدیہ نمبر 9 میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ناظمآباد کے علاقے میں چھوٹا میدان کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا،ملیر کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :