سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کا آج آخری روز، سرکاری چھٹیاں ختم

جانوروں کی قربانی کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں آلائشیں اٹھانے کے لیے آپریشن بھی جاری ہے—۔فائل فوٹو

عیدالاضحیٰ کے موقع پر سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کرنے کا آج آخری روز ہے۔

ملک بھر میں قربانی کے جانوروں کی زیادہ تر منڈیاں خالی ہوچکی ہیں اور بیوپاری بچے کچے جانور اونے پونے داموں بیچ کر آبائی علاقوں کو لوٹنے کے لیے بے تاب ہیں۔

حکومت کی جانب سے اعلان کی گئیں سرکاری چھٹیاں ختم ہونے کے بعد اسکول، کالجز اور دفتر کھل گئے ہیں۔

تاہم بلوچستان اور سندھ حکومت کے زیر انتظام اداروں میں آج بھی چھٹی ہے۔

قربانی کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں آلائشیں اٹھانے کے لیے آپریشن بھی جاری ہے اور انتظامیہ ایکشن میں ہے۔

گلی محلوں میں سے آلائشیں ٹھانے کا سلسلہ کل کچھ سست روی کا شکار تھا، تاہم آج صورتحال کافی بہتر ہے۔

دوسری جانب قربانی کے بعد گھروں پر مختلف اقسام کے کھانے پکانے کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔

آج صبح دفاتر اور تعلیمی اداروں کا رخ کرنے والے افراد شام میں چٹپٹے کھانوں کا لطف اٹھائیں گے۔

تاہم اس بات کا خیال رکھا جانا نہایت ضروری ہے کہ کسی بھی چیز کی زیادتی نقصان دہ ہوتی ہے، خصوصاً عید الاضحیٰ کے موقع پر گوشت کی زیادتی اکثر لوگوں کی صحت کو متاثر کر دیتی ہے، لہذا کھانے میں اعتدال پسندی کو ضرور مدنظر رکھنا چاہیے۔

مزید خبریں :