پاکستان
29 جولائی ، 2012

بلوچستان میں ہندو ؤں کا اغواء،وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی

بلوچستان میں ہندو ؤں کا اغواء،وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی

کراچی…وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کراچی قومی شاہراہ پر تین ہندؤں کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو اے اور بی ایریا کی تخصیص سے مبرا قرار دیتے ہوئے ملزمان کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ نے واقعہ پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس پر بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں ہدایت کی کہ وہ اغوا کاروں کیخلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے مغویوں کی بہ حفاظت بازیابی عمل میں لائیں ۔وزیر اعلیٰ نے قومی شاہراہوں اور صوبے کے مختلف علا قوں میں اس مکروہ اور گھناؤنے واقعات کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے ملزمان اور انکی پشت پناہی کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔انھوں نے کہاکہ پولیس اور انتظامیہ ملزمان کے خلاف کارروائی میں اے اور بی ایریا کو نہ سوچیں اور مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے فوری کارروائی کریں اور انھیں اس بارے میں مکمل آگاہ رکھیں۔

مزید خبریں :