Time 26 اگست ، 2018
پاکستان

زیرحراست سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر رہا

سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر—فائل فوٹو۔

لاہور: زیرحراست پولیس مقابلوں کے مبینہ ماہر سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو رہا کردیا گیا۔

لاہور پولیس کے مطابق عابد باکسر اور مخالف فریق منا فردوسی کو جھگڑنے پرحراست میں لیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ عابد باکسر کو جواد فردوسی کے مقدمہ قتل کی تفتیش کے لیے بلایا گیا تھا، جھگڑا عابد باکسر اور مقتول جواد فردوسی کے بھائی منا فردوسی میں ہوا۔

سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر 90 کی دہائی میں خوف کی علامت تھا جو 2007 میں نوکری سے فارغ ہونے کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا۔

ملزم کئی افراد کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارنے میں ملوث بتایا جاتا ہے جبکہ اداکارہ نرگس پر تشدد میں بھی ملوث رہا ہے۔

مزید خبریں :