30 جولائی ، 2012
اسلام آباد… الیکشن کمیشن حتمی انتخابی فہرستوں کا اعلان کل کردیگاجبکہ آئندہ انتخابات پرانی حلقہ بندیوں پرہی ہوں گے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے اسلام آبادمیں ندیم افضل چن کی صدارت میں ہونیوالے پبلک اکاوئنٹس کمیٹی کے اجلاس کوبتایاہے کہ نئی مردم شماری سے متعلق سمری پرفیصلہ مشترکہ مفادات کونسل نے کرناہے تاہم مردم شماری ہونیکی صورت میں اس کی رپورٹ دسمبر 2013 تک آئے گی۔ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تیمور عظمت نے بتایاکہ 2005 سے 2009 کے دوران 363 افسروں کو پیشہ وارانہ تربیت کے لئے بیرون ممالک بھیجا گیا جن پر اٹھنے والے 26 ملین ڈالر کے اخراجات ورلڈ بینک سے بطورقرض لئے گئے۔ چیئرمین کمیٹی ندیم افضل چن نے ان افسروں کی فہرست اوران کی کارکردگی رپورٹ دس دنوں میں طلب کرلی ہے۔