کھیل
30 جولائی ، 2012

لندن اولمپکس میں پاکستان کے مشن کاآغاز آج سے

لندن اولمپکس میں پاکستان کے مشن کاآغاز آج سے

کراچی…پاکستان ہاکی ٹیم لندن اولمپکس میں اپنے مشن میڈل کا آغاز آج یورپی ہاکی پاور ہاؤس اسپین کے خلاف میچ سے کرے گی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5بجکر 45منٹ پر شروع ہوگا۔ جبکہ پاکستانی شوٹر خرم انعام بھی آج اولمپکس سفر کا آغازکریں گے۔قوم کو میگا ایونٹ میں کسی کامیابی کیلئے سب سے زیادہ امیدیں قومی کھیل سے ہی ہیں۔گرین شرٹس نے ایشین گیمز میں فتح کی بدولت اولمپکس میں براہ راست شرکت کا حق حاصل کیا تھا۔ تاہم سہیل عباس کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم کو دونوں پریکٹس میچز میں شکست ہوئی ہے۔ پاکستان ٹیم نے بیجنگ اولمپکس میں آٹھویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ راؤنڈ میچز میں اسے برطانیہ، آسٹریلیا اور ہالینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی جبکہ کینیڈا اور جنوبی افریقی کو پاکستان نے ہرادیا تھا۔ پوزیشن میچ میں نیوزی لینڈ نے گرین شرٹس کو مات دے کر آخری پوزیشن پر دھکیل دیا تھا، تاہم گزشتہ چند ماہ کی کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئے ماہرین کہتے ہیں کہ غیر معمولی کارکردگی ہی ناممکن کو ممکن بناسکتی ہے۔ موجودہ ٹیم سے توقع وابستہ کرنا مشکل ہے۔ پاکستان نے اولمپک ہاکی میں آخری طلائی تمغہ 28سال قبل لاس اینجلس میں جیتا تھا۔

مزید خبریں :